ہومتازہ ترینیمنی بحران کے پرامن حل کے لئے سعودی عرب کی مدد کے...

یمنی بحران کے پرامن حل کے لئے سعودی عرب کی مدد کے لئے تیارہیں، روس

ماسکوSR)
روسی ریاستی ڈوما کی بین الاقوامی کمیٹی کے چیئرمین لیونیڈ سلٹسکی نے بتایا کہ روس اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمن ہانس گرنڈ برگ اور سعودی عرب کی یمن کے بحران کے حل کے لیے ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور خلیج میں اجتماعی سلامتی سے متعلق روسی تصور کے دائرے میں رہتے ہوئے اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اقوام متحدہ کی ثالثی کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، خاص طور پر یمن کے لیے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ، جنہوں نے حال ہی میں ماسکو کا دورہ کیا ہے.

روسی ریاست ڈوما کی بین الاقوامی کمیٹی کے چیئرمین لیونیڈ سلٹسکی نے کہا کہ ہم بحران کے حل کے حوالے سے سعودی عرب کے اقدام کی بھی حمایت کرتے ہیں، جو خطے کی صورتحال کو مستحکم کرنے اور آبنائے باب المندب میں آزاد بحری سفر کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے، جو عالمی تجارت کے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ یہ ہدایت سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود نے دی ہے، جنہوں نے حالیہ دنوں میں اپنے غیر ملکی ہم منصبوں کے ساتھ یمنی مسئلے پر متعدد رابطے کیے ہیں۔

سلوٹسکی نے زور دیا کہ کہ خلیج میں اجتماعی سلامتی کے روسی تصور کے تحت روس اس مسئلے کو حل کرنے میں مدد کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان مقاصد کے لیے ہم سعودی عرب اور ایران کے درمیان بات چیت کی اہمیت پر بھی زور دیتے ہیں جو طویل عرصے سے جاری تضادات کو دور کرنے اور خطے کی عمومی صورت حال کو بہتر بنانے میں مدد کرے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل