ہومانٹرنیشنلچین متنازعہ سرحدی علاقے میں پل کی تعمیرکر رہا ہے، بھارت کا...

چین متنازعہ سرحدی علاقے میں پل کی تعمیرکر رہا ہے، بھارت کا شکوہ

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت نے شکوہ کیا ہے کہ چین متنازعہ سرحدی علاقے میں پل کی تعمیرکر رہا ہے. اطلاعات کے مطابق متنازع بھارت چین سرحد کے ساتھ پل کی تعمیر پر بھارت نے چین کی مذمت کی ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم بھگشی نے کہا کہ پل ایسے علاقے میں بنایا جا رہا ہے جس پر چین کا تقریباً ساٹھ سال سے غیر قانونی قبضہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ایسی غیر قانونی کارروائیوں کو کبھی تسلیم نہیں کیا ہے۔

قبل ازاں اسی ہفتے کی میڈیا رپورٹس میں کہا جا چکا ہے کہ پل ایک ایسی جھیل کے اوپر تعمیر کیا جا رہا ہے جو بھارت کے شمال میں متنازع سرحدی علاقے میں واقع ہے۔ بھگشی نے بتایا کہ بھارتی حکومت نے بھی سڑکوں اور پلوں سمیت سرحدی انفراسٹرکچر کو ترقی دینے پر کام شروع کر دیا ہے۔ انکا کہنا ہے کہ یہ منصوبے رہائشیوں کے لیے سودمند ہونے کے ساتھ ساتھ فوج کو رسد کی فراہمی بہتر بناتے ہیں۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وینبِن نے کہا کہ چین مکمل طور پر اپنی قومی خودمختاری کے دائرہ اختیار میں رہتے ہوئے مصروف عمل ہے اور چین بھارت سرحدی علاقوں کا امن و استحکام برقرار رکھنے کے لیے کام کرے گا۔

انٹرنیشنل