انٹرنیشنل
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
صوفیہ (انٹرنیشنل ڈیسک)
بلغاریہ کی آبادی میں ایک دہائی کے دوران %11.5 کمی واقع ہوئی ہے ۔ اقوام متحدہ نے اس کمی کے بعد بلغاریہ کو آبادی میں کمی کے خطرے سے دوچار ممالک کی فہرست میں شامل کر لیا ہے. 2012 میں بلغاریہ کی آبادی 73 لاکھ تھی۔ جو کہ اب کم ہو 65 لاکھ رہ گئی ہے۔ آبادی میں کمی کی وجہ کم شرح پیدائش، اموات میں اضافہ اور آبادی کا خوشحال ممالک کی جانب انخلاء کو سمجھا جا رہا ہے.
انٹرنیشنل
جاپانی کارسازوں کی امریکہ میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں اضافہ

جاپانی کارسازوں کی امریکہ میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری میں اضافہ
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
ٹویوٹا موٹر نے اعلان کیا کہ وہ 2025 میں امریکی ریاست کینٹکی میں تین نشستوں والی خاندانوں کے لیے موزوں، اسپورٹس یوٹیلیٹی برقی گاڑیاں تیار کرنا شروع کر دے گی۔ ان کو چلانے والی بیٹریاں، قریبی ریاست نارتھ کیرولائنا کے ایک کارخانے میں تیار کی جائیں گی۔ ٹویوٹا اس کارخانے میں 2.1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، جو اس وقت زیر تعمیر ہے اور 2025 میں کام شروع کر دے گا۔
امریکی حکومت نے اپریل میں فی برقی گاڑی 7,500 ڈالر تک کا ٹیکس کریڈٹ پروگرام متعارف کروایا ہے۔ ٹیکس کریڈٹ کی اہل ہونے کے لیے ضروری ہے کہ گاڑیوں کی حتمی اسمبلنگ شمالی امریکہ میں ہوئی ہو اور ان کو چلانے والی بیٹریوں کے لیے کلیدی معدنیات بعض مخصوص مقامات سے حاصل کردہ ہوں۔ فی الحال، جاپانی گاڑی سازوں کی تیار کردہ برقی گاڑیاں، ٹیکس کریڈٹ کی اہل نہیں ہیں۔ ٹویوٹا کی حریف کمپنیاں بھی امریکہ میں برقی گاڑیوں کی پیداوار بڑھا رہی ہیں۔
نسان موٹر ریاست ٹینیسی میں یہ گاڑیاں تیار کرتی ہے۔ ہونڈا موٹر اگلے سال امریکہ میں جنرل موٹرز کے ساتھ مشترکہ طور پر تیار کردہ برقی گاڑیوں کی فروخت شروع کرے گی، اور 2025 میں ریاست اوہائیو میں اپنے ماڈلز تیار کرنا شروع کر دے گی۔
-
انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
-
انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
-
انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا
-
انٹرنیشنل1 year ago
مسلم آبادی پر ظلم، ٹیسلا پرچین کے سنکیانگ میں شو روم بند کرنے پر دباؤ