ہومتازہ ترینامریکہ یوکرین میں میزائل تعینات نہ کرنے پرروس سے بات کرنے پر...

امریکہ یوکرین میں میزائل تعینات نہ کرنے پرروس سے بات کرنے پر آمادہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی انتظامیہ کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے اعلان کیا ہے کہ یوکرین میں امریکی میزائلوں کی عدم تعیناتی پر امریکا روس سے بات چیت کے لیے تیار ہے، انہوں نے یہ بات روسی-امریکی سیکیورٹی مذاکرات سے قبل صحافیوں کے لیے خصوصی ٹیلی فون بریفنگ کے دوران کہی کہ بات چیت سے دونوں ممالک کے درمیان اس علاقے میں پیش رفت ممکن ہے.

ان کا کہنا تھا کہ روس نے کہا ہے کہ وہ یوکرین میں جارحانہ میزائل سسٹم کے نصب کیے جانے کے امکان سے اپنی سلامتی کے لئے خطرہ محسوس کر رہا ہے۔ جیسا کہ امریکی صدر بائیڈن نے روسی صدر پوتن کو بتایا کہ امریکہ کا ایسا کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لہذا یہ ایک ایسا شعبہ ہے جہاں ہم مفاہمت تک پہنچنے کے قابل ہو سکتے ہیں اگر روس ایک باہمی عہد کرنے پر آمادہ ہے تو کامیابی حاصل ہوسکتی ہے.

ان کا کہنا تھا کہ روس نے INF معاہدے کی خطوط پر یورپ میں بعض میزائل سسٹمز کے مستقبل پر بات کرنے میں بھی دلچسپی ظاہر کی ہے، جس کی روس نے خلاف ورزی کی اور پچھلی امریکی انتظامیہ اس سے دستبردار ہو گئی۔ ہم اس امکان پر بھی بات کرنے کے لیے تیار ہیں.

انٹرنیشنل