ہومتازہ ترینروس کے مطالبات کو ترک کیے بغیر نیٹو سے بات نہیں ہوگی،...

روس کے مطالبات کو ترک کیے بغیر نیٹو سے بات نہیں ہوگی، روسی سفارت کار

ماسکو(SR)
روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے سلامتی کی ضمانتوں پر روس-امریکہ کی مشاورت کے بعد کہا کہ ماسکو اپنی سلامتی کی ضمانت کے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹے گا اور اس صورت میں بھی روس اور نیٹو کے درمیان مفادات کا توازن پایا جا سکتا ہے۔ سینئر روسی سفارت کار نے کہا کہ ہماری ترجیحات کے پیمانے میں تین شعبے ہیں جن کا میں نے ذکر کیا ہے وہ ان مطالبات کی نمائندگی کرتے ہیں جن سے ہم پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ مجھے یقین ہے کہ تمام فریقوں کے لیے مفادات کا عمومی توازن، ایک طرف روس اور دوسری طرف نیٹو گروپ کے درمیان مفادات کا توازن ایسی صورت میں بھی پایا جا سکتا ہے۔

روس نے اپنے دو ٹوک پیغام میں کہا ہے کہ وہ یوکرین کے معاملے پر لچک نہیں دکھائے گا، تفصیلات کے مطابق روس نے کہا ہے کہ وہ امریکا کے دباؤ میں آکر یوکرین تنازعے اور یورپی یونین کے مذاکرات کا حصہ بننے سے متعلق کوئی رعایت نہیں برتے گا۔ میڈیا کے مطابق روسی نائب وزیر خارجہ سرجی ریابکوو نے امریکا کے ساتھ ممکنہ مذاکرات سے قبل یہ واضح کردیا ہے کہ روس کی جو شرائط پہلے تھیں وہ نہیں بدلیں گی۔ نائب وزیر خارجہ نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین اور نیٹو کی جانب سے امریکا کو ہدایات آرہی ہیں جو کہ مایوس کُن ہے۔ مذاکرات سے متعلق وزارت خارجہ نے کہا کہ ابھی کے حالات ہی بتا رہے ہیں کہ مذاکرات حوصلہ افزا نہ ہوں اور ہوسکتا ہے ایک میٹنگ کے بعد ہی اختتام پذیر ہوجائیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل