ہومتازہ تریننیٹو ماسکو میں اپنا دفتر دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہے، نیٹو...

نیٹو ماسکو میں اپنا دفتر دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہے، نیٹو سیکرٹری جنرل

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے ماسکو میں نمائندہ دفتر کھولنے کی تیاری کا اعلان کردیا. اطلاعات کے مطابق نیٹو کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ نیٹو ماسکو میں اپنا دفتر دوبارہ کھولنے کے لیے تیار ہے۔ اتحاد کو روس کے ساتھ بات چیت کی ضرورت ہے۔ اس کا اعلان نیٹو تنظیم کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کیا اور ان کا کہنا تھا کہ ہم نے آج یہ بھی واضح کر دیا کہ ہم ماسکو میں نیٹو کے دفتر کے ساتھ ساتھ نیٹو میں روسی مشن کو دوبارہ کھولنے اور بحال کرنے کے لیے تیار ہیں۔ کیونکہ ہم روس کے ساتھ بات چیت پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے روس-نیٹو کونسل کے اجلاس کے بعد کہا، کہ ہمیں یقین ہے کہ یہ نمائندگییں بنیادی ڈھانچے کا حصہ ہیں۔ جس کی مدد سے ہم روس سے نتیجہ خیز مذاکرات کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ روس سے سیکورٹی کی ضمانتوں پر تین مرحلوں میں بات چیت کی جاتی ہے۔ 10 جنوری کو جنیوا میں روسی اور امریکی وفود کی ملاقات ہوئی۔ 12 جنوری کو، روس-نیٹو کونسل کا اجلاس برسلز میں منعقد ہوا، اور اگلے دن یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم کے ویانا پلیٹ فارم پر مشاورت طے ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل