کریمیا برج پر ٹریفک معطل، چھ مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار

Russian railway Russian railway

ماسکو (صداۓ روس)

کریمیا برج پر ٹریفک کی عارضی معطلی کی وجہ سے 24 مئی کی رات چھ مسافر ٹرینیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ گریڈ سروس ایکسپریس (GSE) نے اس کی تصدیق کی ہے۔
کمپنی کے مطابق ٹاویا ٹرینوں کی سروس متاثر ہوئی ہے۔ صبح 9 بجے ماسکو ٹائم تک ماسکو سے یوکرین کے علاقوں یووپاٹوریا، فیودوسیا اور سیمفروپول جانے والی تین ٹرینیں 1.5 سے 2 گھنٹے تاخیر کا شکار رہیں۔ اسی طرح سینٹ پیٹرزبرگ سے یووپاٹوریا جانے والی ایک ٹرین بھی تاخیر سے چل رہی تھی۔
علاوہ ازیں یووپاٹوریا اور سیواستوپول سے ماسکو جانے والی دو ٹرینیں 2.5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔