لاہور، کراچی اور کوئٹہ میں ایرانی ریال کی بڑھتی ہوئی مانگ

Iranian currency Iranian currency

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)

پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں ایرانی ریال کی قیمت میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ ایک کروڑ ریال کا بنڈل فی الوقت آٹھ ہزار سے دس ہزار پاکستانی روپے کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔
لاہور، کراچی اور کوئٹہ کے کرنسی ڈیلرز کے مطابق ایرانی ریال کی مانگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے بین الاقوامی ریٹ کے برعکس اس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ بڑے ٹریڈرز اور انفرادی سرمایہ کار ایرانی ریال خریدنے میں مصروف ہیں کیونکہ انہیں امید ہے کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے اور پابندیوں کے خاتمے کے بعد ریال کی قدر میں مزید اضافہ ہو گا اور انہیں بڑا منافع حاصل ہو سکتا ہے۔
ریال کی قیمت میں یہ تیزی کا رجحان کچھ عرصے سے جاری ہے اور مارکیٹ میں اس کی طلب روز بہ روز بڑھ رہی ہے۔