ہومتازہ ترینروس کے نائٹ کلب میں آگ لگ گئی، 13 ہلاک

روس کے نائٹ کلب میں آگ لگ گئی، 13 ہلاک

روس کے نائٹ کلب میں آگ لگ گئی، 13 ہلاک

ماسکو: اشتیاق ہمدانی
روس کے شہر کوسٹروما میں ایک نائٹ کلب میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں کم از کم 13 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی حکام کو شبہ ہے کہ چھت کی سجاوٹ میں آگ اس وقت لگی جب ایک شخص کی جانب سے فلیئر گن فائرکی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سانحہ سے پہلے کلب میں موجود لوگوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اس وقت ‘پولیگون’ کلب کے تمام حصوں کا جائزہ لیا گیا ہے، کچھ جگہوں سے ملبہ کو ہٹانا باقی ہے۔ روسی حکام نے کہا کہ 13 افراد آگ کا شکار ہوکر ہلاک ہوگئے ہیں۔ کوسٹروما ریجن کے گورنر سرگئی سیٹنکوف نے ٹیلی گرام پر مرنے والوں کی تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ مزید پانچ افراد کو معمولی زخم آئے ہیں جنہیں ہسپتال میں داخل کروانے کی ضرورت نہیں ہے۔

مقامی ایمرجنسی سروسز نے انکشاف کیا کہ انہیں نائٹ کلب سے 250 لوگوں کے ساتھ ساتھ قریبی اپارٹمنٹ بلاک سے 15 رہائشیوں کو نکالنا پڑا۔ روسی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ آگ اس وقت شروع ہوئی جب ایک ڈانس کرنے والی ایک پارٹی نے بلڈنگ کے اندر ایک فلیئر گن سے فائر کیا۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے سے پہلے جھگڑا ہوا تھا تاہم دونوں واقعات کا آپس میں کوئی تعلق نہیں تھا۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ وہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر چکے ہیں اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ روسی ذرائع نے بتایا کہ ملزم نے فلیئر گن سے فائرنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل