ماسکو(SR)
امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے نیوز ویک کے لیے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ روس قازقستان میں ہونے والے واقعات کو فسادات کے طور پر دیکھتا ہے، اور یہ سمجھتا ہے کہ ان فسادات کو بیرونی قوتوں کی جانب سے اکسایا گیا ہے جس کا مقصد قازقستان کی سلامتی اور سالمیت کو نقصان پہنچانا ہے. انتونوف نے کہا کہ روس دوست ملک میں بیرونی طور پر اکسائی جانے والی پرتشدد پیش رفت کو اس کی سلامتی اور سالمیت کو متاثر کرنے کے طور پر دیکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم قازقستان میں معمول کی زندگی بحال کرنے کی کوششوں میں مدد کریں گے۔