ہومتازہ ترینروسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی نیٹو کی توسیع پر شدید تنقید

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی نیٹو کی توسیع پر شدید تنقید

ماسکو اشتیاق ہمدانی
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ نیٹو مصنوعی طور پر اپنی تنظیم میں نئے اراکین کو راغب کرنے کی کوشش کر رہا ہے، اور نیٹو کی توسیع چاہتا ہے. روسی وزیر خارجہ نے امریکہ اور نیٹو کے بارے کھلے عام روس اور چین پر قابو پانے کے طور پر اپنا نقطہ نظر بیان کیا۔ خاص طور پر ایسے وقت میں جب نیٹو کی جانب سے یوکرین کو کھینچ کر نیٹو تنظیم کی رکنیت کو مصنوعی طور پر بڑھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ لاوروف کے مطابق حال ہی میں امریکہ اور نیٹو کی قیادت نے کافی دلچسپ بیانات دیے ہیں کہ سکینڈے نیویا کی ریاستیں جو اس اتحاد کی رکن نہیں ہیں، اگر وہ بھی اس فوجی اتحاد کا حصہ بننا چاہیں تو ان کا بھی خیرمقدم کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ایک طرح کا مصنوعی لالچ ہے، اس تنظیم کی مزید توسیع جس نے سرد جنگ کے خاتمے اور وارسا معاہدے کے ختم ہونے کے بعد اپنے وجود کا نقطہ کھو دیا تھا۔ لہٰذا اس سب کو مصنوعی طور پر طول دینے کی کوششیں جاری ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل