ہومتازہ ترینروس بیلاروس سے یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

روس بیلاروس سے یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے،امریکی محکمہ خارجہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی محکمہ خارجہ کے ایک سینئر اہلکار نے ایک بریفنگ میں کہا کہ آئندہ مشترکہ روسی بیلاروسی فوجی مشقیں روس کو شمال سے یوکرین پر حملہ کرنے کی ترغیب دے سکتی ہیں۔ جاری بیان میں کہا گیا کہ بیلاروس کی طرف روسی فوجیوں کی نقل و حرکت کی اطلاعات ہیں جس سے قیاس ہے کہ باقاعدگی سے طے شدہ مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد حملہ کرنا ہے. اس کے علاوہ امریکی صدارتی ترجمان جین ساکی نے خبردار کیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین پر حملہ کر سکتا ہے۔ جین ساکی نے وائٹ ہاوس میں منعقدہ پریس کانفرنس کے دوران یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کی حالیہ صورت حال پر غور کیا۔

یہ بھی پڑھیں

روسی حملہ ہوا تو کینیڈا اور امریکا مل کر جواب دیں گے، امریکی محکمہ خارجہ

ملالہ کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات،افغان خواتین کے لیے آواز اٹھائی

ساکی نے بتایا کہ وزیر خارجہ انٹونی بلنکن یوکرین اور جرمنی کا جلد ہی دورہ کریں گے جن میں وہ روس اور یوکرین کے مابین کشیدگی کو کم کروانے کی کوشش کریں گے۔

محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار نے زور دیا۔ کہ بیلاروس میں اس وقت بہت سی پریشان کن چیزیں ہو رہی ہیں۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کیا جا سکتا ہے کہ بیلاروس خطے میں تیزی سے عدم استحکام پیدا کرنے والے ملک کے طور پر اپنا کردار ادا کر رہا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل