ہومتازہ ترینروس کی صبرکا پیمانہ لبریز ہونے کی دھمکی، نیٹو کا مزاکرات کا...

روس کی صبرکا پیمانہ لبریز ہونے کی دھمکی، نیٹو کا مزاکرات کا اعلان

برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک)
مغربی فوجی اتحاد نیٹو کے سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے کہا ہے کہ نیٹو مشقوں پر بریفنگ کے تبادلے، ہتھیاروں کے کنٹرول پر بات چیت اور جوہری ہتھیاروں کے خطرے کو کم کرنے کے لیے روس کے ساتھ بات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ چانسلر اوولف شولز سے بات چیت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ نیٹو روس کونسل میں مجوزہ مذاکرات کا سلسلہ جلد شروع ہوگا جن کا مقصد نہ صرف اپنے خدشات کا سدباب بلکہ روسی خدشات کو بھی سننا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی نیٹو کی توسیع پر شدید تنقید

روس کے تحفظات کو سمجھنے کے لیے تیار ہیں، نیٹو فوجی اتحاد

واضح رہے نیٹو کے سیکرٹری جنرل سٹولٹن برگ نے روس اور نیٹو اتحادیوں کو دوبارہ مذاکرات کی دعوت ایک ایسے وقت میں دی ہے جب روس نے مسلسل مزاکرات میں ناکامی کے بعد فوجی ردعمل سمیت تمام آپشنز پرغور کرنے کی دھمکی دی تھی. یاد رہے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اپنی سالانہ پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم مغرب سے سلامتی کی ضمانتیں طلب کرتے ہوئے تھک گئے ہیں اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہوتا جا رہا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل