ہومتازہ ترینروس کوضروری سامان سے محروم کرنے کی ضرورت ہے، یورپی یونین

روس کوضروری سامان سے محروم کرنے کی ضرورت ہے، یورپی یونین

روس کوضروری سامان سے محروم کرنے کی ضرورت ہے، یورپی یونین

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزپ بوریل نے کہا کہ یورپی یونین روس کے خلاف نئی پابندیوں پر کام کر رہی ہے تاکہ اسے اپنے تزویراتی عزائم کو حاصل کرنے کے لیے درکار مصنوعات سے محروم رکھا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ روس کی کاروائیوں کی روک تھام کی غرض سے ہم نے ایک اعلیٰ اثر والے ردعمل کی تیاریوں کے ساتھ پیش قدمی کی ہے جس سے روسی معیشت اور مالیاتی نظام کو شدید نقصان اٹھانا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں ہم برآمدی کنٹرول کے ایسے اقدامات پر بھی غور کر رہے ہیں جن کا طویل مدتی اثر پڑے گا، روس کو مصنوعات کی فراہمی روک کر اس کے تزویراتی عزائم کو روکا جا سکتا ہے. جوزپ بوریل نے یہ بھی کہا کہ یورپی یونین روس کے یورپی یونین کے ان نمائندوں کی بلیک لسٹ میں توسیع کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتی ہے جن پر روس میں داخلے پر پابندی ہے اور اس کے مناسب ردعمل کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل