ہومتازہ ترینمغربی دباؤ روس اور چین کو ایک دوسرے کے قریب کررہا ہے،...

مغربی دباؤ روس اور چین کو ایک دوسرے کے قریب کررہا ہے، روسی سفیر

ماسکو(صداۓ روس)
برطانیہ میں روس کے سفیر آندرے کیلن نے شائع ہونے والے ایک انٹرویو میں کہا کہ روس اور چین کے خلاف مغرب کے غیر دوستانہ اقدامات انہیں مزید قربت کی طرف دھکیل رہے ہیں، جس کی وجہ سے روس اور چین مختلف شعبوں میں قریبی دوطرفہ تعاون کو فروغ دے رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ میں کہوں گا کہ اب ہمارے چین کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں۔ یہ بہترین دور شاید ہمارے ممالک کے درمیان تعلقات میں اس سے پہلے کبھی نہیں تھا۔ ہم جتنے زیادہ دباؤ کا سامنا کریں گے مزید قریب ہوتے جائیں گے- ان کا مزید کہنا تھا کہ چین بھی اس وقت نیٹو اتحادیوں کی طرف سے خاص طور پر امریکہ کی طرف سے اسی طرح کے دباؤ کا سامنا کر رہا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل