ہومپاکستانافغان مہاجرین کو قبول کرنے میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے،...

افغان مہاجرین کو قبول کرنے میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، اقوام متحدہ

افغان مہاجرین کو قبول کرنے میں پاکستان کا کردار قابل ستائش ہے، اقوام متحدہ

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک)
اقوام متحدہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کو قبول کرنے میں پاکستان اور ایران کا کردار قابل ستائش ہے. رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے افغانستان کے بارے میں سلامتی کونسل کے اجلاس سے اپنے خطاب میں افغانستان کی مدد کے بارے میں دنیا کے مختلف ملکوں کو متوجہ کراتے ہوئے کہا ہے کہ دسیوں لاکھ افغان شہریوں اور پناہ گزینوں سے متعلق ایران و پاکستان کی دریا دلی قابل ستائش ہے۔

انھوں نے عالمی برادری کی جانب سے ایران و پاکستان جیسا رویہ اختیار کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے کہا کہ افغانستان کے بحرانی حالات کا مقابلہ کرنے کے لئے اقوام متحدہ کی جانب سے ایک نئے مشن کے آغاز کی ضرورت ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل