ہومتازہ ترینایران چین اور روس کی بحری مشقوں کا مقصد خطے میں قیام...

ایران چین اور روس کی بحری مشقوں کا مقصد خطے میں قیام سلامتی ہے, ایران

ایران چین اور روس کی بحری مشقوں کا مقصد خطے میں قیام سلامتی ہے, ایران

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک)
ایران نے کہا ہے کہ ایران چین اور روس کی بحری مشقوں کا پیغام خطے میں قیام سلامتی ہے. ایرانی ایڈمیرل شہرام ایرانی نے بحر ہند کے شمالی پانیوں میں تین سال سے بھی کم عرصے میں ایران، روس اور چین کی تیسری مشترکہ بحری مشقوں کے انعقاد کا ذکر کرتے ہوئے کہا دنیا میں مشترکہ مشق کی اپنی تعریف اور خصوصیات ہیں ایران، روس اور چین کی مشترکہ مشق کی خصوصیت یہ تھی کہ تینوں ممالک کے سمندر کے میدان میں تین مختلف طرز کے فنکشنل قسم اور آلات جن کی آپس میں کوئی مشابہت نہیں تھی ایک ساتھ آئے اور تینوں نے اپنے ملکی ساختہ ساز و سامان کو منظر عام پیش کیا۔

ایرانی بحریہ کے کمانڈر نے یہ کہا ملک کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ ہم دھمکیوں، سازشوں اور پابندیوں کی مثلث کے باوجود اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر سمندری شعبے اور بین الاقوامی میدان میں اپنی جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “جماران” اور “دنا” ڈسٹرائز جو اس مشق میں شریک تھے، ان دونوں کے ہیلی کاپٹرز ہیں اور ایرانی نوجوان ماہرین اور ملکی علم پر مبنی کمیپنوں کے ذریعے بنائے گئے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل