ہومتازہ ترینروس یوکرین جنگ سے دنیا بھر میں خوراک کی قلت ہو سکتی...

روس یوکرین جنگ سے دنیا بھر میں خوراک کی قلت ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

روس یوکرین جنگ سے دنیا بھر میں خوراک کی قلت ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک)
اقوام متحدہ نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس یوکرین جنگ سے دنیا بھر میں خوراک کی قلت ہو سکتی ہے. بیان میں کہا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ سے عالمی منڈیوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں کیونکہ دونوں ممالک دنیا میں اناج پیدا کرنے والے بڑے ممالک ہیں، تاہم فی الحال اس ممکنہ نقصان کے حجم کا اندازہ لگانا ممکن نہیں۔ اقوام متحدہ کے ادارے فُوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (ایف اے او) کی ماہر معیشت مونیکا ٹوتھووا کہتی ہیں کہ درست انداز سے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ اس تنازع کی وجہ سے خوراک کی قیمتیں کتنی بڑھ جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ غیر یقینی صورتحال، ماحولیاتی تبدیلیاں، پیدواری خام مال کی قیمتوں میں اُتار چڑھائو اور کئی دیگر ایسے عوامل ہیں جو دنیا بھر میں اناج کی قیمتوں اور ان کی فراہمی پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل