روس کی 70 فیصد فوج یوکرین پر حملے کے لئے تیار ہے، برطانوی میڈیا
لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ روس کی 70 فیصد فوج یوکرین پر حملے کے لئے تیار کھڑی ہے. برطانوی معروف ویب سائٹ نے امریکی اہلکار کا حوالے دیتے ہوئے لکھا کہ ایسے اشارے مل رہے ہیں ان سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ روسی صدر چند ہفتوں میں یوکرین پر حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس حملے کی شدت ابھی واضح نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے زور دیا کہ ’مسٔلے کا سفارتی حل بھی ممکن ہے۔ امریکی حکام کی جانب سے بیان کیے گئے اندازوں کے مطابق روس کی سٹریٹجک نیوکلیئر فورس ایک مشق، جو عام طور پر ہر موسم خزاں میں منعقد کی جاتی ہے، اب فروری کے وسط سے مارچ کے لیے دوبارہ ترتیب دی گئی ہے۔
امریکی انٹیلی جنس حکام بھی حملے کے لیے ممکنہ طور پر اسی عرصے کا اندازہ لگا رہے ہیں۔ دوسری جناب برطانوی حکومت روس پر مسلسل الزام عائد کررہی ہے کہ روس یوکرین پر حملہ کر کے قبضہ کرنا چاہتا ہے.