ہومتازہ ترینروس کا خطرہ، امریکی فوجیوں کا پہلا دستہ پولینڈ پہنچ گیا

روس کا خطرہ، امریکی فوجیوں کا پہلا دستہ پولینڈ پہنچ گیا

روس کا خطرہ، امریکی فوجیوں کا پہلا دستہ پولینڈ پہنچ گیا

وارسا (انٹرنیشنل ڈیسک)
یوکرین کی سرحد پر روسی فوج کی تشکیل کو بہانہ بنا کر مشرقی یورپ میں نیٹو کے اتحادیوں کو تقویت دینے کے سلسلے میں امریکی فوج کے پہلا دستہ جنوب مشرقی پولینڈ کے ریززو فوجی اڈے پر پہنچ گیا ہے. یوکرین کے تنازع پر روس اور مغرب میں جاری کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ گئی، یوکرین پر روسی حملے کے بہانے کی آڑ میں امریکی فوجیوں کا اضافی دستہ پولینڈ پہنچ گیا ہے۔

پولینڈ کے فوجی ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی فوجیوں کا پہلا بیچ ’’جیسنوکا‘‘ کے ائیر پورٹ پر پہنچ گیا ہے جبکہ مزید 1700امریکی فوجی جلد پہنچ جائیں گے۔ دوسری جانب یوکرین کے تنازع پر جمعے کے روز چین نے بھی روسی موقف کی حمایت کردی، تاہم امریکا کا کہنا ہے کہ اگر روس نے یوکرین میں فوجی مداخلت کی تو چین کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل