ہومتازہ ترینبرطانوی وزیرخارجہ ماسکو پہنچ گئیں

برطانوی وزیرخارجہ ماسکو پہنچ گئیں

برطانوی وزیرخارجہ ماسکو پہنچ گئیں

ماسکو(صداۓ روس)
برطانوی وزیرخارجہ ماسکو پہنچ گئیں ہیں جہاں انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ماسکو کو سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، جو یوکرین کے ارد گرد بحرانی صورتحال کو حل کرنے کا واحد راستہ ہے. ماسکو میں برطانوی وزیر خارجہ نے اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کے حوالے سے کہا کہ میں روسی قیادت پر یہ واضح کروں گی کہ روس کو فوری طور پر اپنی افواج کو واپس بلانا چاہیے اور یوکرین کی خودمختاری کا احترام کرنا چاہیے ورنہ اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرس نے ٹویٹ کیا کہ یوکرین کے خلاف کوئی بھی دراندازی ایک بہت بڑی غلطی ہوگی۔ سفارت کاری ہی آگے بڑھنے کا واحد راستہ ہے اور روس کو اس راستے پر چلنا چاہیے۔

یاد رہے اس سے قبل ماسکو میں برطانیہ کے سفارت خانے نے ٹویٹر پر بتایا کہ برطانیہ کی خارجہ سکریٹری لز ٹرس بدھ کو ماسکو پہنچیں۔ سکریٹری لز ٹرس یوکرین کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ ملاقات کے لیے ماسکو پہنچی ہیں.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل