ہومتازہ ترینیورپی بینکوں پرروسی سائبر حملوں کا الرٹ جاری

یورپی بینکوں پرروسی سائبر حملوں کا الرٹ جاری

یورپی بینکوں پرروسی سائبر حملوں کا الرٹ جاری

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)
یورپی بینکوں پرروسی سائبر حملوں کا الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور خبردار کیا گیا ہے کہ غیر ملک سے یورپ کے بینکنگ نظام کو ہدف بنایا جا سکتا ہے. اطلاعات کے مطابق روسی سائبر حملوں کے پیش نظر یورپی بینکوں کو خبردار کردیا گیا ہے، یورپی بینکوں نے اس حوالے سے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق دو با خبر ذرائع نے تصدیق کی کہ یورپ کا مرکزی بینک اپنے ذیلی بینکوں کو روس کے زیر سرپرستی ممکنہ سائبر حملے کے حوالے سے تیار کر رہا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ یورپی بینکوں کی جانب سے سائبر وار کی مشقیں کی جا رہی ہیں تا کہ وہ کسی بھی سائبر حملے کو روکنے کے حوالے سے اپنی صلاحیت کی جانچ کر سکیں.

دوسری جانب یورپ کے مرکزی بینک نے اس رپورٹ پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔ واضح رہے کہ یہ اندیشے یورپ تک محدود نہیں بلکہ نیویارک میں مالیاتی خدمات کی انتظامیہ نے بھی گذشتہ ماہ جنوری کے اواخر میں مالیاتی اداروں کو خبردار کیا تھا۔ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ یوکرین پر روسی حملے اور ماسکو پر امریکی پابندیاں عائد کیے جانے کی صورت میں انتقامی سائبر حملے کیے جا سکتے ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل