جاپان اور امریکی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان اور امریکی افواج کی مشترکہ فوجی مشقیں منعقد ہوئی ہیں. جاپان کی بری سیلف ڈیفنس فورس اور امریکی میرین کور نے، ذرائع ابلاغ کو امریکہ کے مغربی ساحل پر ہونے والی اپنی مشترکہ فوجی مشق دیکھنے کی اجازت دی۔ بری سیلف ڈیفنس فورس کے خشکی اور پانی میں تیزی سے کارروائی کرنے والے دستوں اور امریکی میرین کور کے اہلکاروں کی کُل تقریباً ایک ہزار 400 تعداد، بدھ کے روز کیلیفورنیا کے کیمپ پینڈلیٹن میں اس مشق میں شریک ہوئی۔
مشق میں خشکی اور پانی میں چلنے والی متعدد گاڑیوں نے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔ مشترکہ فوجی مشق 10 جنوری سے شروع ہوئی تھی، تاہم اس کے اوقات کار میں جزوی تبدیلی کرنی پڑی کیونکہ تقریباً 200 جاپانی فوجی اہلکاروں میں سے 44 کے کورونا وائرس ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آیا تھا۔ جاپان کی وزارت دفاع نے چین کی بڑھتی ہوئی فوجی موجودگی کے تناظر میں اپنے جنوب مغربی جزائر کے دفاع کے لیے، 4 سال قبل خشکی اور تری میں تیزی سے کارروائی کرنے والا بریگیڈ تشکیل دیا تھا۔ امریکہ بھی چین کے مقابلے کے لیے اپنے اتحادیوں کے ساتھ اشتراک کو اہمیت دے رہا ہے۔