ہومانٹرنیشنلسوزوکی کمپنی کا پہلی برقی گاڑی بنانے کا اعلان

سوزوکی کمپنی کا پہلی برقی گاڑی بنانے کا اعلان

سوزوکی کمپنی کا پہلی برقی گاڑی بنانے کا اعلان

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپانی کار ساز کمپنی سوزوکی نے پہلی برقی گاڑی بنانے کا اعلان کردیا ہے. سوزوکی موٹر کے صدر نے بتایا ہے کہ ان کی کمپنی کا آنے والے سالوں میں تجارتی استعمال کی پہلی برقی گاڑی بنانے کا منصوبہ ہے۔ اس جاپانی کار ساز کمپنی کی جانب سے مستقبل میں برقی گاڑی کی تیاری کے منصوبے کا انکشاف پہلی بار کیا گیا ہے۔

سوزوکی کمپنی کے صدر سوزوکی توشی ہیرو نے کہا، ’ہمیں تجربات کرتے ہوئے اچھی برقی گاڑیاں بنانے کی کوشش کا راستہ تلاش کرنا ہے‘۔ انہوں نے بتایا کہ یہ برقی گاڑی، جاپان میں فروخت ہونے والی مائیکرو وین ’ایوری’ کے ماڈل کی ہو گی۔ اس کا موجودہ پیٹرول ماڈل، جاپانی درجہ بندی کے لحاظ سے ’کے‘ یعنی ہلکی گاڑی کہلانے والے زمرے میں آتا ہے، کیونکہ اس کے انجن کی طاقت 660 سی سی تک ہوتی ہے۔

کمپنی کو توقع ہے کہ وہ وین کی تیاری اور فروخت کے اپنے تجربے کو استعمال کرتے ہوئے بالآخر برقی مسافر گاڑیاں تیار کرے گی۔ یہ ماڈل بھی سوزوکی کی ’کے’ گاڑیوں کی بنیاد پر ہوں گے۔ سوزوکی کمپنی کی نئی گاڑیوں کی فروخت میں چھوٹی گاڑیوں کا حصہ تقریباً 40 فیصد ہے

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل