ہومانٹرنیشنلکورونا پابندیاں بہت جلد ختم کر دیں گے، برطانیہ

کورونا پابندیاں بہت جلد ختم کر دیں گے، برطانیہ

کورونا پابندیاں بہت جلد ختم کر دیں گے، برطانیہ

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ نے کہا ہے کہ کورونا پابندیاں بہت جلد ختم کردیں گے. بورس جانسن نے کووڈ 19 کے مد نظر نافذ کیے گئے پابندیوں پر کہا کہ جلد ہی ان پابندیوں کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے بدھ کے روز کہا کہ ان کا منصوبہ ایک ماہ قبل بقیہ کووڈ19 پابندیوں کو ہٹانے کا ہے۔ موجودہ کووڈ19 پابندیاں 24 مارچ کو ختم ہونے والی ہیں لیکن جانسن نے مشورہ دیا ہے کہ پابندیاں اس ماہ کے آخر میں ختم ہو سکتی ہیں۔ انگلش وزیراعظم نے ارکان پارلیمنٹ سے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم سابقہ ​​ملکی پابندیاں ختم کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پارلیمنٹ کے ایوان زیریں ہاؤس آف کامنز میں وزیر اعظم جانسن نے کہا کہ وہ حکومت کی ‘لونگ ود کووڈ’ کی حکمت عملی پیش کریں گے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق برطانیہ میں منگل تک 17,932,803 کورونا کیسز رپورٹ ہوئے اور اس دوران 158677 کورونا سے اموات ریکارڈ کی گئیں۔

یاد رہے برطانیہ میں 12 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 91 فیصد سے زیادہ لوگوں کو ویکسین کی پہلی خوراک مل چکی ہے، 84 فیصد سے زیادہ کو دونوں ویکسین لگ چکی ہیں اور تقریباً 65 فیصد لوگوں نے بوسٹر ڈوز بھی لے لیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل