ہومانٹرنیشنلکرناٹک کی باحجاب طالبہ مسکان کے خلاف سخت گیر ہندؤں کا انتقام

کرناٹک کی باحجاب طالبہ مسکان کے خلاف سخت گیر ہندؤں کا انتقام

کرناٹک کی باحجاب طالبہ مسکان کے خلاف سخت گیر ہندؤں کا انتقام

دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارتی ریاست کرناٹک میں ہندو انتہا پسندوں کا مقابلہ کر کے شہرت ہونے والی مسلم باحجاب طالبہ مسکان کے خلاف اب سخت گیر ہندؤں نے سوشل میڈیا پر کردار کشی کی منظم تحریک کا آغاز کردیا ہے. یاد رہے کرناٹک واقعہ میں مسکان نے ڈرے یا گھبرائے بغیر سخت گیر ہندؤں کا مقابلہ کیا اور ’جے شری رام‘ کے جواب میں ’اللہ اکبر‘ کا نعرہ بلند کیا۔ یاد رہے مسکان کی بہادری پراسے سوشل میڈیا پر خوب داد دی جارہی ہے، پاکستان اور بھارت کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر بھی ’مسکان‘ کو اس کی بہادری اور شجاعت پر خوب داد دی جا رہی ہے. دوسری جانب سخت گیر ہندو اس سے ناخوش ہیں اور انتقامی کاروائی کرنا چاہتے ہیں.

اس دوران پوری دنیا میں جہاں ہر رنگ و مذہب کے لوگ اس باہمت لڑکی کو داد دے رہے ہیں وہاں بھارت میں کچھ سخت گیر ہندو تنظیمیں مسکان کو بدنام کرنے کے لئے جعلی تصاویر بنا کر لوگوں کو اس کے مطلق گمراہ کر رہی ہیں. اس کے علاوہ کرناٹک ہائیکورٹ میں باحجاب طالبات پر پابندی سے متعلق سماعت کے دوران کرناٹک میں انتہا پسندوں کی جانب سے عدالت پر دباؤ ڈالنے کے لیے مظاہرے کیے گئے ہیں۔ اب تک موصول اطلاعات کے مطابق
کرناٹک ہائی کورٹ میں حجاب معاملہ پر جاری تیسری سماعت کے دوران ججز و وکلاء کے درمیان تقریباً 3 گھنٹوں تک مباحثہ جاری رہا، لیکن اب تک کوئی صحیح حل سامنے نہ آنے کی صورت میں سماعت 14 فروری تک سماعت ملتوی کردی گئی ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل