سویڈن نے کورونا وبا کو ختم قرار دیتے ہوئے تمام پابندیاں ختم کردیں
سٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک)
سویڈن نے کورونا وبا کو ختم قرار دیتے ہوئے تمام پابندیاں ختم کردیں ہیں. سویڈن کی پبلک ہیلتھ ایجنسی نے کہا کہ سویڈن نے تمام COVID-19 پابندیوں کو ختم کر دیا ہے کیونکہ وبائی مرض مکمل کنٹرول میں ہے۔ ایجنسی کے سربراہ کیرن ٹیگ مارک ویسل نے زور دے کر کہا کہ پی سی آر ٹیسٹ بھی اب سے مزید نہیں کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہفتہ وار کیے جانے والے پی سی آر ٹیسٹوں کی لاگت $55 ملین ہے جبکہ ان کی ماہانہ لاگت $220 ملین ہے، لہذا ہم نے COVID-19 ٹیسٹوں کو ختم کر دیا ہے۔
ویسل نے کہا 9 فروری تک صرف ہیلتھ ورکرز ہی مفت میں پی سی آر ٹیسٹ کروا سکیں گے، انہوں نے کہا کہ ان کی اپنی درخواست پر بیرون ملک جانے والوں کی ٹیسٹ فیس ریاست اور انشورنس کمپنیاں ادا نہیں کریں گی۔ دریں اثنا، سویڈن نے ڈیجیٹل ٹریول کارڈ، ویکسینیشن سرٹیفکیٹ، یا ٹیسٹ جیسے تمام اقدامات کو ختم کر دیا ہے جس کی اس نے بدھ تک یورپی یونین کے ممالک سے آنے والوں سے درخواست کی تھی۔ یاد رہے سویڈن نے پہلے بھی وباء کے حوالے سے کوئی انتہائی سخت پالیساں متعارف نہیں کروائی تھیں۔