بھارت بھر میں حجاب کی حمایت میں جلوس و مظاہرے پھیل گئے
دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک)
بھارت بھر میں حجاب کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ پورے ملک میں پھیل گیا. کرناٹک حجاب تنازعہ کے خلاف ملک بھر میں مسلمانوں نے حجاب کی حمایت میں جلوس و مظاہرہ نکالا۔ اس موقع پر لوگوں نے کہا کہ اس مسئلے پر سخت غیر ہندؤں کا رویہ انتہائی قبل مذمت ہے۔ کرناٹک حجاب تنازعہ کے خلاف کولکاتا میں بھی کئی تنظیموں کی جانب سے احتجاجی جلوس نکالے گئے۔ کلکتہ کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور حجاب کو اپنا بنیادی حق بتایا۔ عالیہ یونی یونیورسٹی کے طلبا نے بھی کیمپس میں حجاب کی حمایت میں مظاہرہ کیا اور احتجاجی جلوس بھی نکالا۔ جلوس میں آر ایس ایس اور بی جے پی کو اس نفرت انگیز مہم کا ذمہ دار ٹہرایا۔ حجاب معاملے پر بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی کی خاموشی پر بھی خواتین نے حیرانی کا اظہار کیا۔
حیدرآباد میں بھی حجاب کی حمایت میں خواتین سمیت طلبا نے مسجد جہارہ مہدی پٹنم کے قریب احتجاج کیا۔ طالبات اور خواتین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے، جن پر لکھا تھا ‘حجاب میرا حق ہے’ اور کرناٹک میں حجاب پہننے پر مسلم طالبات کے ساتھ بدسلوکی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے حکومت کی مذمت کی۔اس موقع پر طالبہ سمرین نازیہ نے کہا کہ حجاب پہننے کا حکم قرآن میں اور ملک کے دستور میں بھی ہے۔ یہ حق ہم سے کوئی چھین نہیں سکتا، حجاب 1400 سال سے ہے، اس میں کوئی ترمیم نہیں ہوسکتی.