ہومپاکستانامریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا،عمران خان

امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا،عمران خان

امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا،عمران خان

اسلام آباد(صداۓ روس)
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا ہے. پاک امریکا تعلقات پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ جب بھی امریکا کو ہماری ضرورت پڑی تو اس نے تعلقات استوار کیے اور پاکستان ایک فرنٹ لائن ریاست بن گیا اور پھر جب اس کے مقاصد پورے ہوئے تو ہم پر پابندیاں لگا دیں لیکن چین نے ہر ضرورت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ امریکہ نے ہمیشہ ان کے ملک کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا ہے۔ جب بھی امریکا کو ہماری ضرورت پڑی، اس نے تعلقات استوار کیے اور پاکستان ایک فرنٹ لائن ریاست بن گیا اور پھر جب اس کے مقاصد پورے ہوئے تو ہم پر پابندیاں لگا دیں۔ وزیراعظم نے یہ ریمارکس فوڈان یونیورسٹی میں چائنا انسٹی ٹیوٹ کی مشاورتی کمیٹی کے ڈائریکٹر ایرک لی کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران کہے۔ پاک امریکا تعلقات پرانہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب پاکستان کے امریکا کے ساتھ دوستانہ تعلقات تھے اور جب پاکستان کی ضرورت نہیں رہی تو امریکا نے خود کو اس سے دور کرلیا۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان دوستانہ تعلقات بحال ہوئے اور اسلام آباد واشنگٹن کا دوست بن گیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل