ہومتازہ ترینیوکرین پر بیجنگ اولمپکس کے دوران روسی حملے کا خطرہ ہے، امریکہ

یوکرین پر بیجنگ اولمپکس کے دوران روسی حملے کا خطرہ ہے، امریکہ

یوکرین پر بیجنگ اولمپکس کے دوران روسی حملے کا خطرہ ہے، امریکہ

میلبرن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ کا کہنا ہے کہ یوکرین پر بیجنگ اولمپکس کے دوران روسی حملے کا خطرہ ہے. امریکہ کے وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کی سرحد پر مزید فوجی بھیج دیے ہیں اور وہ کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے جو بیجنگ میں جاری موسم سرما کے اولمپکس کے دوران بھی ہو سکتا ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ’ہم کو روسی کی پیش قدمی سے مسلسل تکلیف دہ مناظر نظر آ رہے ہیں، جن میں یوکرین کے بارڈر پر مزید فوجیوں کی منتقلی بھی شامل ہے۔

اینٹنی بلنکن کے مطابق ’جیسا کہ ہم پہلے بھی کہہ چکے ہیں، ہم کو روس کا حملہ واضح طور پر دکھائی دے رہا ہے، جو کسی بھی وقت ہو سکتا ہے اور یہ چین میں ہونے والے موسم سرما کے اولمپکس کے دوران بھی ہو سکتا ہے۔‘ امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن کے مطابق محکمہ خارجہ نے یوکرین میں موجودہ امریکی شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر ملک چھوڑ دیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل