ہومتازہ ترینروس اور یوکرین کے درمیان جنگ چھیڑنے کی امریکی کوشش

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ چھیڑنے کی امریکی کوشش

روس اور یوکرین کے درمیان جنگ چھیڑنے کی امریکی کوشش

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ چھیڑنے کی امریکی کوشش جاری ہے. یوکرین کی سرحد پر کشیدگی میں کمی لانے میں مدد کے لئے روسی حکام کی تاکید کے باوجود امریکہ مشرقی یورپ میں بحران کو بھرپور ہوا دینے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک انٹرویو میں یوکرین میں امریکی اور روسی فوجیوں کے درمیان ممکنہ جنگ کو عالمی جنگ کے آغاز سے تعبیر کیا ہے۔جوبائیڈن نے این بی سی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر امریکی و روسی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو جاتا ہے تو عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔

امریکہ اور روس دونوں ممالک بیشترین ایٹمی ہتھیاروں کے حامل ہیں اور دونوں ملکوں کے ایٹمی ہتھیار اس دنیا کو کئی بار تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ دریں اثنا امریکہ روس کی سیکورٹی تشویش کو نظرانداز کرتے ہوئے مسلسل مشرقی یورپ میں نیٹو کے رکن ممالک میں اپنے فوجی روانہ کر رہا ہے۔ یہ ایسی حالت میں ہے کہ روس نے مشرقی یورپ کی طرف نیٹو کی توسیع پر بارہا انتباہ دیا ہے اور اپنی سرحدوں کے قریب امریکہ اور اس کے اتحادی ملکوں کے فوجیوں کی بڑھتی تعداد پر سخت خبردار کیا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل