ہومتازہ ترینقزاقستان کی ہرشعبے میں مدد جاری رکھیں گے، روس

قزاقستان کی ہرشعبے میں مدد جاری رکھیں گے، روس

قزاقستان کی ہرشعبے میں مدد جاری رکھیں گے، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے قازق ہم منصب کسیم جومارت توکایف کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا کہ روس ترقی کے تمام شعبوں میں قازقستان کی مدد کرے گا، جس کی تعریف قازق حکام نے بھی کی ہے۔ روسی صدر نے کہا کہ قازقستان کے صدر نے مجھے ملک میں اقتصادی زندگی کو تبدیل کرنے، معاشرے میں تعلقات کے ضابطے کو تبدیل کرنے کے بارے میں اپنے بڑے منصوبوں کے بارے میں بتایا جو کے ایک مشکل کام ہے۔ صدر پوتن نے مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ میں ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہوں گا کہ قازق صدر ان تمام شعبوں میں روس کی حمایت حاصل کرنے کرنے کے حقدار ہیں جن کی انہوں نے ملک کی ترقی کے لیے بنیاد رکھی.

قزاقستان کے صدر توکایف نے پریس کانفرنس میں کہا کہ روس ہمارے خطے میں استحکام اور سلامتی کو یقینی بنانے میں غیر معمولی طور پر اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قازقستان یوریشیا میں سلامتی کے ناقابل تقسیم ہونے کے حوالے سے روس کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے قزاقستان میں گزشتہ انتشار میں روس کی جانب سے کی جانے والی مدد پر اظہار تشکر کیا.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل