ہومتازہ ترینیورپ میں صورت حال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، روسی وزیر...

یورپ میں صورت حال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، روسی وزیر دفاع

یورپ میں صورت حال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے، روسی وزیر دفاع

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے وزیر دفاع سرگئی شوئیگو نے اپنے برطانوی ہم منصب بین والیس سے ملاقات کے دوران کہا کہ یورپی براعظم کی صورت حال تیزی سے کشیدہ ہوتی جا رہی ہے، اور یہ روس کی غلطی نہیں ہے۔ شوئیگو نے اپنے برطانوی ہم منصب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مجھے ماسکو میں روسی وزارت دفاع میں آپ کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ اس دوران روسی وزیر دفاع نے کہا کہ یورپ میں عسکری اور سیاسی صورتحال تیزی سے کشیدہ ہوتی جا رہی ہے اور اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ ملاقات کے دوران کشیدگی کو کم کرنے کے لیے اہم مسائل پر بات چیت ممکن ہوگی۔

روس کے وزیر دفاع نے مزید کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ یورپ میں سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے امریکہ اور نیٹو کو بھجی گئیں ہماری تجاویز کا تسلی بخش جواب موصول نہیں ہوا۔ عہدیدار کے مطابق روس اس بات پر اپنا واضح موقف رکھتا ہے اور یورپ میں پیدا ہونے والی صورت کا ذمہ دار مغرب کو سمجھتا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل