ہومتازہ ترینپیچھے سے فائرکرنے والا روس نے دنیا کا پہلا طیارہ بنا لیا

پیچھے سے فائرکرنے والا روس نے دنیا کا پہلا طیارہ بنا لیا

پیچھے سے فائرکرنے والا روس نے دنیا کا پہلا طیارہ بنا لیا

ماسکو(صداۓ روس)
روس نے دنیا کا پہلا طیارہ بنا لیا جو میزائل پیچھے بھی فائر کرسکتا ہے. اطلاعات کے مطابق روس کی جانب سے بنایا گیا جدید ترین Tupolev Tu-160M سپرسونک بمبار اپنے عقبی نصف کرہ (پیچھے کی طرف) بھی دشمن کے طیاروں اور میزائلوں کا پتہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، اور اپنے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے ان سے دفاع کرسکتا ہے۔ خبر رساں ایجنسی آر آئی اے نووستی کے مطابق نیا روسی ساختہ وائٹ سوان دنیا کی تاریخ کا پہلا طیارہ ہے جو اس صلاحیت سے لیس ہے۔ Tu-160M ریورس لانچ میزائل کے استعمال کے ذریعے دشمن کے طیاروں کا پتہ لگانے اور اسے روکنے کے قابل ہوگا۔

روسی صنعتی ذرائع کے مطابق روس کی جانب سے تیار کردہ نئے Tu-160M طیارے پر ایک ریئر ویو ریڈار سٹیشن نصب کیا گیا ہے جو اس بمبار طیارے کو فضا سے اپنے دفاع کے لیے ریورس لانچ میزائل استعمال کرنے کے قبل بنائے گا۔ یاد رہے فضائی قوت کے حوالے سے روس کی جانب سے یہ ایک اور سنگ میل عبور کیا گیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل