ہومتازہ ترینبرطانوی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب کو دورہ برطانیہ کی دعوت

برطانوی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب کو دورہ برطانیہ کی دعوت

برطانوی وزیر خارجہ کی روسی ہم منصب کو دورہ برطانیہ کی دعوت

ماسکو(صداۓ روس)
برطانیہ کی خارجہ سکریٹری لز ٹرس نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو آنے والے مہینوں میں برطانیہ کے دورے کی دعوت دی۔ برطانوی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے اختلافات یوکرین کے حوالے سے روسی حکومت کی جارحانہ پالیسی سے ہیں، روسی عوام کے ساتھ نہیں ہیں. سیکرٹری خارجہ نے مزید کہا کہ برطانیہ دو طرفہ تعلقات میں بہتری دیکھنا چاہتا تھا، لیکن اس کا انحصار روس کی جانب سے کشیدگی کو کم کرنے اور سفارت کاری کا راستہ اختیار کرنے پر تھا۔

دوسری جانب ماسکو نے سختی سے اور مغرب کے ان دعووں کو مسترد کیا ہے کہ روس کے اقدامات جارحانہ ہیں۔ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ اپنی ملاقات میں، برطانوی خارجہ سکریٹری لز ٹرس نے کہا کہ یوکرین کی سرحد پر روسی افواج کی جارحانہ تنصیب سے یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو خطرہ ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل