ہومانٹرنیشنلکیمبرج یونیورسٹی میں اسرائیلی سفیر کی آمد پر طلبا کا احتجاج

کیمبرج یونیورسٹی میں اسرائیلی سفیر کی آمد پر طلبا کا احتجاج

کیمبرج یونیورسٹی میں اسرائیلی سفیر کی آمد پر طلبا کا احتجاج

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
کیمبرج یونیورسٹی میں اسرائیلی سفیر کی آمد پر طلبا نے احتجاج کیا ہے. برطانیہ میں اسرائیلی سفیر زیپی ہوٹوولی کو کیمبرج یونیورسٹی میں ایک پروگرام میں شرکت کی دعوت کے خلاف طلباء اور کارکنوں نے یونیورسٹی کے باہر مظاہرہ کیا۔ یونیورسٹی کے طلبا اور کارکنوں نے اسرائیلی سفیر کو نسل پرست قرار دے کر انکی مذمت کی۔ پولیس کی نفری کی موجودگی میں کارکنوں نے نعرے لگائے، فلیئر جلائے اور کار کی پارکنگ کے گیٹ کے سامنے رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔

قابل ذکر ہے کہ نومبر 2021 میں اسرائیلی سفیر ہوٹوولی جب لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک پروگرام میں تقریر کرنے گئی تھیں تب بھی اسی طرح کا ان کے خلاف مظاہرہ ہوا تھا۔ برطانیہ کی داخلہ سکریٹری پریتی پاٹل نے اس واقعے کی مذمت کی جبکہ پولیس نے کہا تھا کہ یہ واقعہ تحقیقات کے دائرہ سے باہر ہے۔ جیسے ہی ہوٹوولی کیمبرج یونیورسٹی سے باہر نکلیں، باہر کھڑے لوگوں نے دوبارہ اظہار ناپسندیدگی کیا اور ان کا مذاق اڑایا۔
اس مظاہرے میں مسلمان، عیسائی اور یہودی طلباء سب شریک تھے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل