ہومانٹرنیشنلجاپان یورپ کی گیس کی طلب پوری کرنے کی کوشش کرے گا

جاپان یورپ کی گیس کی طلب پوری کرنے کی کوشش کرے گا

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان یورپ کی گیس کی طلب پوری کرنے کی کوشش کرے گا کا اس سلسلے میں جاپان مائع قدرتی گیس یورپ کو فراہم کرے گا. جاپانی حکومت نے مائع قدرتی گیس کی کچھ درآمدات اُن یورپی ممالک کو منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو یوکرین کے گرد بڑھتی کشیدگی کے تناظر میں توانائی کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ جاپانی وزیر تجارت ہاگی اُدا کوایچی نے اس منصوبے کا اعلان کیا۔

معمول سے ہٹ کر یہ اقدام، امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے۔ امریکہ اور اسکے یورپی اتحادیوں نے عندیہ دیا ہے کہ اگر روس نے یوکرین پر لشکر کشی کی تو وہ اُس پر پابندیاں عائد کر دیں گے۔ بعض مبصرین کی رائے ہے کہ اس کے جواب میں روس، یورپ کو قدرتی گیس کی فراہمی میں کمی کر سکتا ہے۔

یورپ اپنی تقریباً 60 فیصد گیس ضروریات روسی پائپ لائنوں سے پوری کرتا ہے۔ جاپانی حکومت پہلے اپنی ملکی ضروریات کا تحفظ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسکے بعد وہ مائع قدرتی گیس سے متعلق توانائی کی کمپنیوں سے تعاون کی درخواست کے ذریعے یورپ کی مدد کرنے کی کوشش کرے گی۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل