ہومتازہ ترینروسی فوج واپس گئی نہیں معلوم، روس حملہ کرے گا، امریکی صدر

روسی فوج واپس گئی نہیں معلوم، روس حملہ کرے گا، امریکی صدر

روسی فوج واپس گئی نہیں معلوم، روس حملہ کرے گا، امریکی صدر

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر نے یہ باور کرواتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں نہیں معلوم کے روسی فوج واپس گئی ہے یا نہیں، لیکن ایک بات طے ہے کہ روس یوکرین پر حملہ کرے گا. جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ روس اب بھی یوکرین پرحملہ کرسکتا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن نے ٹیلی ویژن پرخطاب میں کہ روس نے یوکرین پر حملہ کیا توفوری پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ روس کے یوکرین پرحملے کی صورت میں انسانی جانوں کے نقصان کا خطرہ ہے۔اب تک روسی فوجیوں کی واپسی کی تصدیق نہیں ہوئی اس لئے حملے کا امکان موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحران کے خاتمے کے لئے روسی حکومت کی سفارتکاری جاری کی تجویزسے اتفاق کیا ہے۔

روس نے یوکرین کیخلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کومسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین پرحملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ روسی صدر ولادمیر پوتن نے کہا ہے کہ ہم یورپ میں ایک اور جنگ نہیں چاہتے۔ یوکرین کی سرحد پرروسی فوجیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد سے صورتحال کشیدہ ہے۔ روسی صدر نے گزشتہ روز ماسکو کے دورے پر آئے جرمن چانسلر سے ملاقات کے بعد کہا کہ روس کا کسی ملک پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے جبکہ روس اپنی سلامتی سے ہرگز غفل بھی نہیں ہے. روسی صدر نے کہا کہ یوکرین مینسک سمجھوتے پر عملدرآمد کروا کر یہ کشیدہ صورت حال ختم کرسکتا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل