ہومتازہ ترینامریکا دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، روس

امریکا دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، روس

امریکا دنیا کو گمراہ کر رہا ہے، روس

ماسکو(صداۓ روس)
روس کے صدارتی ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا دنیا کو گمراہ کر رہا ہے. ترجمان دیمتری پیسکوف نے امریکہ کے بیان کہ روس 16 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دے گا” پر تنقید کی اور اسے یورپ میں تناو کو ہوا دینے والی معلوماتی مہم” قرار دیا ہے۔ پیسکوف نے امریکہ کے صدر جو بائیڈن کے دعوے کہ 16 فروری کو روس یوکرین پر حملہ کر دے گا، کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس دعوے کی وجہ سے پوری دنیا اندیشوں کا شکار ہے۔ یہ ایک ایسی بے مثال پروپیگنڈہ مہم ہے کہ جس کا مقصد یورپ میں تناو کو ہوا دینے اور اس میں اضافہ کرنے کے علاوہ اور کچھ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ امریکہ کے، روس کے ساتھ سیکیورٹی خدشات پر بحث کی طلب ظاہر کرنے کی صورت میں یورپ میں صورتحال زیادہ پُر سکون ہو گی۔ الزام تراشیاں، سفیروں کی واپسی، سفارت خانوں کے سازو سامان کو ناقابل استعمال بنانے کے اعلانات، ٹیلی فون تاروں کو کاٹنے جیسے اقدامات اصل میں ایک بے بنیاد ہذیانی مظاہرہ ہیں۔

پیسکوف نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ روسی فوجی یونٹیں مشقیں مکمل کرنے کے بعد اپنی بیسوں میں واپس آ جائیں گی اور فوجیوں کی، مغربی اور جنوبی علاقوں سے، واپسی اسی بیان کا عملی مظاہرہ ہے۔ یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے۔ انہوں نے روس کے اپنی زمین پر مشقیں جاری رکھنے پر زور دیا اور کہا ہے کہ روس نے اپنے پوری زمین پر مشقیں کی ہیں اور کرنا جاری بھی رکھے گا۔ یہ ہماری زمین ہے اور جہاں ہم موزوں سمجھیں گے مشقیں کریں گے۔ یہ ہمارا حق ہے اور ہم اس حق کے استعمال کے لئے کسی کے ساتھ بحث کے تابع نہیں ہیں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل