ہومتازہ ترینآج 16 فروری، 3 بج چکے روس نے حملہ نہ کیا، امریکی...

آج 16 فروری، 3 بج چکے روس نے حملہ نہ کیا، امریکی جھوٹ بے نقاب

آج 16 فروری، 3 بج چکے روس نے حملہ نہ کیا، امریکی جھوٹ بے نقاب

ماسکو(صداۓ روس)

امریکا کا جھوٹ بے نقاب ہو چکا ہے کیونکہ آج 16 فروری ہے اور 3 بج چکے ہیں، مگر روسی فوج نے یوکرین پر چڑھائی نہیں کی. امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ روس 16 فروری 3 بجے اپنے فوجیوں کے ساتھ یوکرین پر حملہ کرے گا- امریکہ کا یہ بھی دعویٰ تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن صبح اس حملے کا باضابطہ اعلان کریں گے- اطلاعات کے مطابق امریکا کی جانب سے دنیا کو یہ خبر دی گئی کہ روس بدھ کو مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے یوکرین پر کئی محاذوں پر حملے شروع کر دے گا- دی مرر کا کہنا تھا کہ روسی فوجیوں کے ساتھ جنگی ٹینک سرحد پار کرنے سے پہلے کیف کے فوجی اور حکومتی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز پر فضائی حملے کرے گا- امریکی ذرائع کے مطابق روس کی پہلی کوشش دارالحکومت کیف پر قبضہ کرنا ہوگی-

ایک سینئر امریکی ذریعے نے دی مرر کو بتایا کہ روس اپنی فوجی قوتوں کو بیک وقت یوکرین کے جنوبی ساحل پر حملہ کرنے کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے- اس نے ایک لائن کے ساتھ خبردار کیا – بدھ کوتین بجے یوکرین کی مشرقی سرحد پر روس کے 126,000 سے زیادہ فوجی ہیں اور شمال میں بیلاروس میں 80,000 فوجی ہیں –

اس دوران امریکی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف میں امریکی سفارت خانہ عارضی طور پر بند کر کے اس کا سفارتی عمل ملک کے مغرب میں واقع شہر لفیف منتقل کر دیا گیا ہے- یہ اقدام یوکرین پر روسی حملے کے اندیشے کے پیش نظر کیا گیا ہے- امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلینکن نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا کہ”میں اور میری ٹیم سکیورٹی کی صورت حال کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں – روسی افواج کے تیزی سے اکٹھا ہونے کے سبب ہم نے کیف میں سفارت خانے کی سرگرمیاں عارضی طور پر لفیف شہر منتقل کر دی ہیں“-

امریکی وزیر خارجہ نے باور کرایا کہ ”احتیاطی اقدامات سے یوکرین کے لیے ہماری سپورٹ کسی صورت متاثر نہیں ہو گی- یوکرین کی خود مختاری اور علاقائی سلامتی کے حوالے سے ہماری پابندی اٹل ہے- اسی طرح ہم ایک سفارتی حل تک پہنچنے کے واسطے اپنی مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے اور روس کے ساتھ بھی رابطے میں رہیں گے-امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیون یوکرین پر روس کے حملے کے حوالے سے کہہ چکے ہیں کہ اب یہ کسی بھی وقت ہو سکتا ہے-

اتوار کے روز امریکی چینل سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا مزید کہنا تھا کہ روس کی جانب سے کسی بھی وقت بڑا فوجی آپریشن شروع ہو سکتا ہے-امریکہ کا کہنا ہے کہ سفارت کاری کے لیے دروزاہ ابھی تک کھلا ہوا ہے-دوسری جانب ماسکو نے عسکری کارروائی کے منصوبے کی تردید کرتے ہوئے امریکی بیانات کو ہذیانی قرار دیا ہے- البتہ اس کی جانب سے کوئی ایسا اقدام ظاہر نہیں ہوا جس سے بحرانی کیفیت میں کمی آئے-روسی وزارت خارجہ نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ یوکرین پر حملے کا وقت قریب آنے کے حوالے سے مغربی ممالک کے بیانات محض گمراہ کن معلومات ہیں جس کا مقصد ان ممالک کی معاند کارروائیوں کی طرف سے توجہ ہٹانا ہے-

روسی صدر ولادی میر پوتن ایک سے زیادہ بار یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ماسکو کا یوکرین پر حملے کا کوئی ارادہ نہیں ہے- رواں ماہ 7 فروری کو فرانسیسی ہم منصب عمانوئل ماکروں سے ملاقات کے دوران پوتن نے باور کرایا تھا کہ ”ان کا ملک جارحیت کے درپے نہیں ہے“-

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل