ہومتازہ ترینمغربی ممالک پروپیگنڈہ بند کریں، روسی وزیر خارجہ

مغربی ممالک پروپیگنڈہ بند کریں، روسی وزیر خارجہ

مغربی ممالک پروپیگنڈہ بند کریں، روسی وزیر خارجہ

ماسکو(صداۓ روس)
روسی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ مغربی ممالک پروپیگنڈہ بند کریں. روسی وزیر خارجہ نے اپنے امریکی ہم منصب سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے، اپنے ملک کے خلاف یورپی ملکوں کے سخت گیر بیانات کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ پچھلے چند ماہ کے دوران روس اور مغرب کے درمیان یوکرین کے مسئلے پر کشیدگی میں شدید اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکہ اپنے مغربی اتحادیوں کے ساتھ روس پر یوکرین کے خلاف حملے کی تیاریوں کا الزام عائد کرتے رہے ہیں جسے ماسکو مسترد کرتا آیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو ٹیلی فون کر کے خبردار کیا ہے کہ مغربی ملکوں کے مخاصمانہ بیانات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ روسی وزیر خارجہ نے سیکورٹی کی ضمانتوں کے حوالے سے فریقین کے درمیان تعاون جاری رکھنے کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

اس سے پہلے روسی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ فوجی مشقوں کے خاتمے کے بعد، بیلاروس سے روسی فوجیں واپس لوٹنا شروع ہوگئی ہیں۔ روسی وزارت دفاع کے ساتھ وزارت خارجہ خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے بھی بیلاروس میں مشترکہ فوجی مشقوں کے خاتمے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنگ کے حوالے سے مغربی ملکوں کا پروپیگنڈا ناکام ہو گیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا تھا جب امریکی جریدے بلومبرگ نے اعلی حکام کے حوالے سے دعوی کیا تھا کہ، روس منگل سے یوکرین کے خلاف جنگ شروع کرنے والا ہے۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل