ہومتازہ ترینبرازیلی صدر کی ماسکو میں صدر پوتن سے ملاقات

برازیلی صدر کی ماسکو میں صدر پوتن سے ملاقات

برازیلی صدر کی ماسکو میں صدر پوتن سے ملاقات

ماسکو(صداۓ روس)
گزشتہ روز برازیلی صدر روس کے دورے پر ماسکو پہنچے ہیں، جہاں برازیلی صدر نے صدر پوتن سے ملاقات کی ہے. اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات سمیت علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا. دونوں رہنماؤں نے کہا کہ روس اور برازیل کے درمیان توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کے امکانات ہیں. برازیل کے صدر جیر بولسونارو نے ماسکو میں روسی رہنما ولادیمیر پوتن کے ساتھ بات چیت کے بعد کہا ہے کہ روس اور برازیل توانائی کے شعبے میں خاص طور پر تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار اور پروسیسنگ کے ساتھ ساتھ جوہری ترقی کے شعبے میں تعاون کو نمایاں طور پر مضبوط کرسکتے ہیں۔ برازیلی صدر نے کہا ہے کہ تیل اور قدرتی گیس، تیل کی مصنوعات کی پیداوار کے شعبے میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔ ہم گہرے پانی کے میدانوں میں تیل کی تلاش پر دوطرفہ بات چیت کو مضبوط بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہم چھوٹے نیوکلیئر ری ایکٹرز پر تعاون میں دلچسپی رکھتے ہیں.

بولسونارو نے مزید کہا کہ برازیل زرعی منڈی میں ایک بڑے کھلاڑی کے طور پرروسی کھاد کی فراہمی میں دلچسپی رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر کے ساتھ ان کی بات چیت کا ایجنڈا بہت وسیع تھا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل