ہومتازہ ترینروس کا برطانوی پابندیوں کیخلاف سخت جوابی اقدام اٹھانے کا فیصلہ

روس کا برطانوی پابندیوں کیخلاف سخت جوابی اقدام اٹھانے کا فیصلہ

روس کا برطانوی پابندیوں کیخلاف سخت جوابی اقدام اٹھانے کا فیصلہ

ماسکو(صداۓ روس)
روس نے برطانوی پابندیوں پرسخت جوابی اقدام اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے. اطلاعات کے مطابق روس یوکرین تنازع کے تناظر میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ برطانیہ نے یوکرین معاملے پر اگر نئی پابندیاں لگائیں تو روس جوابی اقدام کرے گا۔ یاد رہے کہ برطانیہ نے گزشتہ روز دھمکی دی تھی کہ وہ روسی کمپنیوں کو لندن میں سرمایہ اکٹھا کرنے سے روکے گا۔ ادھر روس یوکرین پر حملے کے منصوبے کی کئی بار تردید کرچکا ہے۔

دوسری جانب روس یوکرین تنازع پر چین کے صدر شی جن پنگ نے فریقین سے بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ فرانسیسی صدر میکروں سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران چینی صدر نے یوکرین تنازع کے سیاسی تصفیے پر زور دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر کا فریقین کو تنازعات کے حل کے لیے نارمنڈی فارمیٹ سمیت کثیرالجہتی پلیٹ فارمز استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔ چینی میڈیا کے مطابق چینی صدر کا فریقین کو تنازعات کے حل کے لیے نارمنڈی فارمیٹ سمیت کثیرالجہتی پلیٹ فارمز استعمال کرنے کا مشورہ دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل