جنگ ہماری ترجیح نہیں مغرب دنیا کو گمراہ نہ کرے، سپیکر روسی دوما
ماسکو(صداۓ روس)
سپیکر روسی دوما نے کہا ہے کہ جنگ ہماری ترجیح نہیں مغرب دنیا کو گمراہ نہ کرے. روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر نے یوکرین کے ساتھ جنگ سے متعلق مغربی ملکوں کے پروپیگنڈوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کا یوکرین کے ساتھ جنگ کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق روسی پارلیمنٹ دوما کے اسپیکر ویچسلاؤ والودین نے اپنے بیان میں کہا کہ امریکہ کے اشتعال انگیز الزامات کا مقصد دنیا کو گمراہ کرنا ہے۔
روسی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے لیکن دونتسک اور لوہانسک میں اپنے ہم وطنوں کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہیں۔ روسی دوما کے اسپیکر نے کہا ہے کہ یورپی ممالک کے حکام، یوکرین کے حالات کے بارے میں خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں جبکہ یوکرین میں کسی بھی طرح کی جنگ کا میدان یورپ بنے گا۔
یوکرین اور روس کے درمیان کشیدگی کے درمیان اسپوتنک نیوز ایجنسی نے مشرقی یوکرین میں واقع دونتسک میں ایک کار بم دھماکے کے بعد شہر لوہانسک کے اطراف میں ایک پائپ لائن میں دو دھماکے کی خبردی تھی، پہلا دھماکہ جمعے کی رات شہر لوہانسک کے اطراف میں واقع مالایا ورگونکا کے علاقے میں ہوا، اس کے آدھے گھنٹے بعد اسی جگہ دوسرا دھماکہ بھی ہوا. دونباس مشرقی یوکرین میں واقع دونتسک اور لوہانسک علاقوں اور کئی روسی نژاد باشندوں کے علاقوں پر مشتمل ہے اور ان دونوں صوبوں نے دو ہزار چودہ میں یوکرین میں حکومت کی تبدیلی کے بعد یکطرفہ طور پر کی ایف سے علیحدگی اختیار کر لی تھی