ہومتازہ ترینبرطانیہ نے صدر پوتن اور میکرون کے بیان کو خوش آئند قرار...

برطانیہ نے صدر پوتن اور میکرون کے بیان کو خوش آئند قرار دے دیا

برطانیہ نے صدر پوتن اور میکرون کے بیان کو خوش آئند قرار دے دیا

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانوی حکومت کے سربراہ کے دفتر کی طرف سے فرانسیسی رہنما کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کے اپنے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں دیے گئے بیانات کا خیرمقدم کیا۔ برطانوی وزیر اعظم نے بتایا کہ صدر پوتن کے صدر میکرون کے ساتھ وعدے خوش آئند علامت ہیں کہ وہ یوکرین بحران کا اب بھی سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے تیار ہوسکتے ہیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ کسی بھی بات چیت میں یوکرین کی آواز کو مرکزی حیثیت حاصل ہونی چاہیے۔

جاری بیان کے مطابق برطانوی وزیر اعظم اور صدر میکرون نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آئندہ ہفتہ سفارت کاری کے لیے انتہائی اہم ہوگا اور قریبی رابطے میں رہنے کا عزم کیا ہے۔ ڈاؤننگ اسٹریٹ کے حکام نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روس اور یوکرین دونوں مینسک معاہدوں کے تحت اپنے وعدوں کو مکمل طور پر پورا کریں۔ انہوں نے صدر پوتن کو اپنی موجودہ دھمکیوں سے پیچھے ہٹنے اور یوکرین کی سرحد سے فوجیں ہٹانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل