ہومتازہ ترینڈونیٹسک اور لوگانسک کا دفاع آہنی ہاتھوں سے کریں گے، روس کا...

ڈونیٹسک اور لوگانسک کا دفاع آہنی ہاتھوں سے کریں گے، روس کا اعلان

ڈونیٹسک اور لوگانسک کا دفاع آہنی ہاتھوں سے کریں گے، روس کا اعلان

ماسکو(صداۓ روس)
یوکرین کے جارحانہ عزائم کو دیکھتے ہوئے کریملن کی جانب سے خودمختار ریاستوں کے طور پر اپنی حیثیت کی توثیق کرنے کے بعد روس کے اعلیٰ سفارت کار نے کہا ہے کہ ماسکو ڈون باس جمہوریہ دو الگ ہونے والی ریاستوں ڈونیٹسک اور لوگانسک کی سلامتی اور سالمیت کے ضامن کے طور پر کام کرے گا، اور ان کا دفاع آہنی ہاتھوں سے کرے گا. منگل کو ٹی وی چینل رشیا 24 پر بات کرتے ہوئے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اس بات پر زور دیا کہ اب یہ دونوں خطے آزاد ہیں، یہ حیثیت صدر ولادیمیر پوتن اور دونوں جمہوریہ کے رہنماؤں، ڈینس پوشیلن اور لیونیڈ پاسیچنک کے درمیان طے پانے والے معاہدوں میں شامل ہے۔

روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ روس اور ان نئی ریاستوں درمیان دوستی، تعاون اور باہمی تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں، جس میں ہم نے ان کی سلامتی کے تحفظ کا وعدہ کیا ہے.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل