ہومتازہ ترینترکی نے روس کے یوکرین سے آزاد ریاستوں کو تسلیم کرنے کو...

ترکی نے روس کے یوکرین سے آزاد ریاستوں کو تسلیم کرنے کو مسترد کردیا

ترکی نے روس کے یوکرین سے آزاد ریاستوں کو تسلیم کرنے کو مسترد کردیا

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک)
ترکی نے روس کے یوکرین سے آزاد ریاستوں کو تسلیم کرنے کو مسترد کردیا ہے. ترک صدر رجب طیب اردگان نے روس کی جانب سے ڈونیٹسک اور لوگانسک عوامی جمہوریہ (DPR اور LPR) کی آزادی کو تسلیم کرنے کے فیصلے کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ ترک صدر نے سی این این کو بتایا کہ ہم نے بحران کے آغاز سے ہی تناؤ کو کم کرنے کی مخلصانہ کوشش کی ہے۔ ہماری وزارت خارجہ نے حالیہ واقعات پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس کا نام نہاد ڈونیٹسک اور لوگانسک جمہوریہ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ مینسک معاہدوں سے متصادم ہے۔

ترک صدر کی جانب سے زور دیا گیا کہ یہ فیصلہ یوکرین کے سیاسی اتحاد، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ہم روس کے ایسے فیصلے کو ناقابل قبول سمجھتے ہیں۔ ہم ایک بار پھر فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ عقل کا استعمال کریں اور بین الاقوامی قانون کا احترام کریں۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل