ہومانٹرنیشنلیوکرینی علیحدہ علاقوں کی آزادی تسلیم نہیں کرتے، جاپان

یوکرینی علیحدہ علاقوں کی آزادی تسلیم نہیں کرتے، جاپان

یوکرینی علیحدہ علاقوں کی آزادی تسلیم نہیں کرتے، جاپان

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک)
جاپان نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کی مشرقی ریاستوں کی علحیدہ قرار دئیے جانے کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ اس کی مذمت کرتے ہیں. جاپان کے وزیراعظم کِشیدا فُومیو نے مشرقی یوکرین میں علیحدہ ہونے والے دو علاقوں کی آزادی کو روس کی طرف سے تسلیم کیے جانے کی سختی سے مذمت کی ہے۔ کِشیدا فُومیو نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ روس کا اقدام یوکرین کی سلامتی اور خودمختاری سے انحراف اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے جس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

انہوں نے کہا کہ جاپان اس صورتحال کو تشویش کی نگاہ سے دیکھتا رہے گا اور بشمول پابندیوں کے متفقہ جوابی اقدامات مربوط بنانے کے لیے جی سیون کے دیگر ممالک سمیت عالمی برادری کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ یوکرین پر روس کے حملے کی صورت میں جی سیون میں شامل ارکان اور بین الاقوامی برادری کے ساتھ کام کرتے ہوئے جاپان بھی اقدامات اٹھائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل