ہومپاکستانطویل علالت کے بعد سینیٹر رحمٰن ملک انتقال کرگئے

طویل علالت کے بعد سینیٹر رحمٰن ملک انتقال کرگئے

طویل علالت کے بعد سینیٹر رحمٰن ملک انتقال کرگئے

اسلام آباد (صداۓ روس)
طویل علالت کے بعد سینیٹر رحمٰن ملک انتقال کرگئے. پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر رحمٰن ملک 70 برس کی عمر میں انتقال کرگئے، رحمٰن ملک کورونا وائرس میں مبتلا تھے۔ ترجمان نے سابق وفاقی وزیر کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ رحمٰن ملک کچھ وقت سے کورونا وائرس میں مبتلا اور وینٹی لیٹر پر تھے۔

ترجمان کے مطابق رحمٰن ملک کو سانس لینے میں مشکلات ہوئیں تو انہیں دوبارہ اسلام آباد کے نجی اسپتال میں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ دم توڑ گئے۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ سینیٹر رحمٰن ملک کے پھیپھڑے کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہوئے تھے۔ انتقال کے بعد میت کو گھر منتقل کردیا گیا ہے، اہلِ خانہ کے مطابق ان کی نمازِ جنازہ اور تدفین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل