ہومتازہ ترینامریکا نے روس سے بات چیت منسوخ کردی

امریکا نے روس سے بات چیت منسوخ کردی

امریکا نے روس سے بات چیت منسوخ کردی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکہ نے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کے درمیان جمعرات کو جنیوا میں ہونے والی ملاقات کو منسوخ کر دیا ہے. روس کی جانب سے یوکرین کی دو باغی علاقوں کو تسلیم کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ یوکرین پر روسی “حملہ” تھا۔ امریکی وزیر خارجہ بلنکن نے اپنے یوکرائنی ہم منصب دیمتری کولیبا کے ساتھ فوگی باٹم میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ اب جب کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ حملہ شروع ہو رہا ہے اور روس نے سفارت کاری سے صاف انکار کر دیا ہے اس وقت میں روسی حکام سے ایسی کوئی بھی ملاقات کرنے کا کوئی مطلب نہیں ہے۔

واضح رہے روس نے گزشتہ ہفتے لاوروف- بلنکن ملاقات کی تجویز پیش کی تھی، جسے امریکا نے جمعے کو قبول کر لیا تھا، جس کے بعد اس ملاقات کا وقت اور تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ تاہم امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے ان کی ملاقات کو مشروط کر دیا کہ ماسکو یوکرین پر “حملہ” نہ کرے تو ہی آئندہ دونوں ممالک کے سربراہان کی ملاقات ممکن ہوگی.

Facebook Comments Box
انٹرنیشنل